یوٹیوب میں ملٹی ویو نامی دلچسپ فیچر کا اضافہ جو اینڈرائیڈ صارفین کو پسند آئے گا

یوٹیوب میں ملٹی ویو نامی دلچسپ فیچر کا اضافہ جو اینڈرائیڈ صارفین کو پسند آئے گا

(ویب ڈیسک ) معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب میں ملٹی ویو نامی دلچسپ فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے  جو اینڈرائیڈ صارفین کو پسند آئے گا۔

گوگل   یوٹیوب کو بہتر بنانے کیلئے مسلسل کام  کرتا رہتا ہے۔ گوگل کی جانب سے  اب یوٹیوب میں ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو اینڈرائیڈ صارفین کو ضرور پسند آئے گا۔

اس نئے فیچر کا نام ملٹی ویو  ہے جو اب یوٹیوب ٹی وی ایپ کے صارفین کیلئے متعارف کرایا جارہا ہے۔اس سے قبل یہ فیچر   آئی فون اور آئی پیڈ ڈیوائسز کیلئے  متعارف کرایا جا چکا ہے۔

ملٹی ویو نامی فیچر کے ذریعے  صارفین یوٹیوب کی 4 لائیو اسٹریم ویڈیوز بیک وقت دیکھ سکیں گے۔نیا فیچر ٹیبلیٹس اور اینڈرائیڈ فونز پر دستیاب ہوگا۔

اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ ملٹی ویو نامی فیچر کو کسی بھی ڈیوائس پر استعمال کیا جا سکتا ہے اسکے لیے  طاقتور ہارڈ وئیر کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ملٹی ویو فیچر استعمال کرنے کا طریقہ: 

اگر آپ یوٹیوب ٹی وی ایپ استعمال کرتے ہیں  تو اسے اپ ڈیٹ کرکے ہوم ٹیب پر نیچے کی جانب اسکرول کریں۔اس دوران آپ کو  واچ ان ملٹی ویو سیکشن نظر آئے گا اس پر کلک کرکے صارفین  مخصوص ویڈیوز کو سلیکٹ کرکے دیکھ سکتے ہیں۔

ملٹی ویو کے دوران بائیں جانب کے اوپری کونے میں موجود ویڈیو کی آڈیو سنائی دے گی تاہم  آپ اسے تبدیل کرسکتے ہیں۔

اس وقت  یہ فیچر مخصوص اسپورٹس چینلز پر کام کرے گا لیکن  بتدریج اس کا دائرہ توسیع کیا جائے گا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں یہ فیچر تمام افراد کو دستیاب ہوگا۔

Watch Live Public News