سدھو موسے والاکے قتل کا ماسٹر مائنڈ گینگسٹر گولڈی برار امریکا میں قتل

سدھو موسے والاکے قتل کا ماسٹر مائنڈ گینگسٹر گولڈی برار امریکا میں قتل

(ویب ڈیسک ) رپورٹس کے مطابق گینگسٹر گولڈی برار کو امریکہ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا،   سدھو موسے والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ کو ڈلہ لکبھیر گینگ نے ہلاک کر دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق   پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کیس کے مرکزی ملزم گینگسٹر گولڈی برار کو امریکا میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

ایک امریکی نیوز چینل کی رپوٹس کے مطابق  یہ واقعہ منگل کی شام مقامی وقت کے مطابق فیئرمونٹ اور ہولٹ ایونیو میں تقریباً 5 بجکر 25 منٹ پر پیش آیا۔ گولڈی برار ایک ساتھی کے ساتھ اپنی رہائش گاہ کے باہر کھڑے تھے کہ نامعلوم حملہ آور وہاں پہنچے اور فائرنگ  کرکے فرار ہوگئے۔دونوں کو ہسپتال لے جایا گیا تاہم  ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

گولڈی برار کے حریف گینگسٹرز   عرش دلہ اور لکھبیر نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔  تاہم ان الزامات کے حوالے سے لارنس بشنوئی یا کسی دوسرے گینگسٹر کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا ہے۔

گولڈی برار کون تھا؟

گولڈی برار، 1994 میں مکتسر صاحب، پنجاب میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق پولیس بیک گراؤنڈ والے  خاندان سے تھا۔اس کا اصل نام ستوندرجیت سنگھ تھا۔ وہ بی اے گریجویٹ تھا جو کینیڈا میں رہتا تھا اور وہاں سے خاص طور پر پنجاب میں آپریٹ کرتا تھا۔

خیال  رہے کہ   گولڈی برار کے کزن گرلال برار کو گزشتہ سال چندی گڑھ میں ایک نائٹ کلب کے باہر قتل کر دیا گیا تھا۔ بشنوئی کے قریبی ساتھی گرلال کو مبینہ طور پر یوتھ کانگریس لیڈر گرلال پہلوان کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے بشنوئی کے گینگ نے نشانہ بنایا تھا۔ گولڈی مبینہ طور پر ان واقعات کے بعد 2021 میں کینیڈا فرار ہو گیا تھا۔ وہ ابتدائی طور پر 2017 میں اسٹوڈنٹ ویزا پر کینیڈا گیا تھا۔

کونٹینٹ پروڈیوسر