ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 سی ٹی ڈی اہلکار شہید جبکہ 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کا کہناہے کہ بنوں کے علاقے سپینہ تنگی میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 سی ٹی ڈی اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوئے۔
ترجمان کے مطابق شہدا میں اے ایس آئی بنیامین، کانسٹیبل انعام اور مصور شامل ہیں، زخمی ہونے والے اہلکاروں میں وافد خان اور عمران شامل ہیں۔
سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، زخمیوں کو ساتھی لے گئے، دہشتگردوں سے اسلحہ، ایمونیشن، آئی ای ڈیز، ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوا ہے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کر دیا۔