پاکستان کی جیت کا جشن؛ کشمیری طلبہ پر دہشتگردی کا مقدمہ

پاکستان کی جیت کا جشن؛ کشمیری طلبہ پر دہشتگردی کا مقدمہ

ویب‌ڈیسک: T20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف فتح پر پاکستان کی جیت کا جشن منانے والے میڈیکل کالج کے دو کشمیری طلبہ کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔دونوں طلبہ پر مقدمات دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں.

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے کرکٹ میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔ جس کے بعد بھارت کی ہار پر مغربی پنجاب کی ریاست میں انتہاپسندوں نے کشمیری طلباء پر حملے شروع کر دیے تھے اور بھارتی ٹیم کے ایک مسلمان محمد شامی کے ساتھ آن لائن بدسلوکی کی گئی تھی۔

کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی پہلی جیت پر مقبوضہ کشمیر میں جشن منایا گیا۔ جشن منانے والوں میں خطے کے اعلیٰ میڈیکل کالجوں کے طالب علم بھی شامل تھے۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج اور شیرِ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز دونوں ہی سری نگر کے مرکزی شہر میں واقع ہیں۔ ان کے رہائشی ہاسٹل کے باہر جشن منانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھیں۔

پولیس کی جانب سے درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں کسی طالب علم کا نام نہیں لیا گیا ہے اور نہ ہی ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ دوسری جانب طلباء پر تشدد کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں ۔ طلباء نے الزام لگایا ہے کہ وہ اپنے کمروں میں میچ دیکھ رہے تھے جب حملہ آور لاٹھی لے کر آئے اور ان پر حملہ کر دیا جس سے کچھ شدید زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب وزیراطلاعات فواد چوہدری نے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گورنمنٹ میڈیکل کالج اورشیر کشمیر میڈیکل کالج کے طلباء کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن منانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،پاکستان کی جیت کشمیر کی جیت ہے تو وہ جشن کیوں نہ منائیں؟ مودی جنتا کی ایسی ناروا حرکتوں دے آزادی کی امید بڑھ رہی ہے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔