ڈینگی سے اموات میں اضافہ، 24 گھنٹوں میں 3افراد جاں بحق

ڈینگی سے اموات میں اضافہ، 24 گھنٹوں میں 3افراد جاں بحق
لاہور ( پبلک نیوز) ڈینگی مچھر کے وار جاری اموات میں بھی اضافہ 24 گھنٹوں میں تین افراد جانبحق۔ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 14,621 ہو چکی ہے۔ عمران سکندر بلوچ کے مطابق رواں سال لاہور سے اب تک ڈینگی کے 10,833 کیسز سامنے آئے ہیں۔ رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 48 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ گذشتہ روز پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث 3 افراد کی ہلاکت واقع ہوئی۔ ڈینگی سے ہلاک ہونے والے ایک فرد کا تعلق لاہور، ایک کا راولپنڈی اور ایک کا نارووال سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 445 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 345 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز راولپنڈی سے ڈینگی کے 33، گوجرانولہ میں 16 مریض، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں 8 آٹھ مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز سرگودھا سے ڈینگی کے 6 جبکہ ملتان اور بہاولپور میں 4 چار مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز لودھراں سے ڈینگی کے 3، جبکہ اٹک، مظفر گڑھ اور ساہیوال سے 2 دو مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 2,444 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1,590 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے علاوہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 854 مریض داخل ہیں۔ پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے لئے 5,188 بستر مختص کئے گئے ہیں۔ ڈینگی کے مریضوں کی آسانی کیلئے لاہورکے ٹیچنگ ہسپتالوں میں بھی بستروں کی تعدادمیں مسلسل اضافہ کیاجارہاہے۔ پنجاب میں ڈینگی کےلئے مختص کئے گئے 2,444 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں۔ لاہور میں ڈینگی کےمختص کئے گئے 1,590 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں۔ گذشتہ روز لاہور میں 1,033 ان ڈور اور آوٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔ عوام سے کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بھی اپنانے کی اپیل کرتے ہیں۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔