وہاڑی ( پبلک نیوز) سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کا وہاڑی میں کورونا ویکسین کے خلاف پروپیگنڈا کا سخت نوٹس، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کے طالبعلم کی وفات پر پروپیگنڈا کو جعلی قرار دیدیا۔ سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ مدثر ولد فلک شیر کی کرونا وائرس ویکسین سے موت واقع ہونے کی خبر حقائق کے منافی ہے۔ متوفی طالب علم کےبیرونی میڈیکل معائنےمیں ویکسین کے ری ایکشن کی کوئی علامت سامنے نہیں آئی۔ انھوں نے کہا کہ فائزر ویکسین عالمی ادارہ صحت سے منظور شدہ ہے اورمحفوظ ویکسین ہے۔ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول میں مدثر اقبال سمیت300طالبعلوں کو ویکسین لگائی گئی۔ تمام طالبعلموں کو 29 ستمبر کو فائزر ویکسین لگائی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ویکسین لگنے والے تمام طالب علم نارمل ہیں اور معمول کے مطابق سکول آرہے ہیں۔ فائزر ویکسین 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کے لئے مکمل طور پر محفوظ ہے۔ قومی ادارہ برائے صحت اور نیشنل ڈرگ ریگولیٹری اتھارتی کی منظوری کے بعد ہی ویکسین عام عوام کومہیا کی جاتی ہے۔ عمران سکندر بلوچ نے مزید کہا کہ اس قسم کے غیر ذمہ دارنہ خبریں اور معلومات عوام کو گمراہ کر سکتی ہیں۔ عوام سے التماس ہے کہ کسی قسم کی افوہوں پر کام نہ دھریں اور جلد از جلد ویکسین لگوائیں۔ تمام دستیاب ویکسینز مکمل محفوظ ہیں۔ عوام کسی قسم کی غیر مصدقہ معلومات پر یقین نہ کریں۔