سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کا گیس چوری کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کا گیس چوری کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
اسلام آباد: سوئی ناردرن گیس پائپ لائن نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف کریک ڈاؤن اور بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں ۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کریک ڈاؤن کے دوران اب تک 3 ہزار گیس کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ گیس چوری میں ملوث افراد پر دو کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ مختلف اضلاع میں جاری کریک ڈاؤن اور اعدادوشمار کے مطابق پشاور اور مردان میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 446 کنکشن منقطع کیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد میں ریجنل ٹیم نے 189 گیس کنکشن منقطع کیے۔ سیالکوٹ، ایبٹ آباد، سرگودھا اور گجرات میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 301 گیس کنکشن منقطع کردیے گئے۔ اس کے علاوہ فیصل آباد، گوجرانوالہ اور شیخوپورہ میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 794 گیس کنکشن منقطع کیے۔لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 364 کنکشن منقطع کیے گئے۔ بہاول پور، ملتان اور ساہیوال میں ریجنل ٹیم نے586 کنکشن منقطع کیے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔