ویکسین نہ لگوانے والوں پر آج سے خریداری کی پابندی

ویکسین نہ لگوانے والوں پر آج سے خریداری کی پابندی
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان بھر میں آج سے عالمی وبا کی ویکسین نہ لگوانے والوں کو پٹرول پمپ سے پٹرولیم مصنوعات نہیں ملیں گی، پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر نہیں ہو سکے گا، ہوٹل سے کھانا نہیں کھا سکیں گے، کسی بھی شاپنگ مال سے خریداری ممکن نہیں ہو گی۔حکومت کی طرف سے ویکسین نہ لگوانے والوں کیلئے پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے اب کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر سختی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے جب پاکستانی عوام کو عالمی وبا کی ویکسین لگوانے کیلئے راغب کرنے کیلئے مزید پابندی لگا دی گئی ہیں۔ اب عام بنیادی ضروریات زندگی بھی ان پاکستانیوں کو مل سکیں گی جنہوں نے ویکسین لگوائی ہو گی۔ حکومت کی طرف سے ایک اور اہم اقدام کے طور پر ویکسین لگوانے کیلئے عمر کی حد کم کر کے 17 سال کر دی گئی ہے، آج سے سترہ سال کے نوجوان بھی ویکسین لگوا سکیں گے، این سی او سی کی طرف سے عوام کو مسلسل یہ ہدایات کی جا رہی ہیں وہ کسی بھی قریبی ویکسی نیشن سنٹر جا کر ویکسین لگوائیں۔

Watch Live Public News