اشرف غنی اور جوبائیڈن کی آخری ٹیلی فون کال لیک ہوگئی

اشرف غنی اور جوبائیڈن کی آخری ٹیلی فون کال لیک ہوگئی
لندن ( ویب ڈیسک ) امریکی صدر جوبائیڈن اور ان کے سابقہ افغان ہم منصب اشرف غنی کی آخری فون کال لیک ہو گئی، برطانوی خبر رساں ادارے نے اس فون کال کی تفصیلات بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ اشرف غنی نے آخری فون کال میں الزام پاکستان پر ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حمایت کے ساتھ ہمیں طالبان کے حملے کا سامنا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رؤیٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے افغان صدر سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں دلیل دی کہ آپ کے پاس بہترین فوج ہے، آپکی 3 لاکھ تربیت یافتہ مسلح فوج کا 70 یا 80 ہزار سے مقابلہ ہے، طالبان کی کامیابیوں کے بارے میں افغانستان میں موجود تاثر کو بدلا جائے۔ امریکی صدر نے اپنے سابقہ افغان ہم منصب کو مشورہ دیا کہ افغان سیاسی قیادت کو ایک ساتھ بٹھا کر پریس کانفرنس کی جائے، امریکہ کوشش کرے گا کہ آپکی حکومت قائم رہے۔ جس پر اشرف غنی نے امریکی صدر کو توجیہہ پیش کرتے ہوئے جواب دیا کہ تیزی سے بڑھنا ہو گا، فوجی صورتحال میں توازن لانے سے امن قائم ہو سکتا ہے، پاکستانی حمایت کے ساتھ ہمیں طالبان کے حملے کا سامنا ہے، حامد کرزئی نے آخری ملاقات میں مجھے لعن طن کیا اور امریکی پٹھو قرار دیا۔ اشرف غنی کی ان دلیلوں پر امریکی صدر نے کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس بات پر میں اپنی رائے محفوط رکھوں گا اور پھراس آخری کال کا خاتمہ ہو گیا۔

Watch Live Public News