300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم

300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم
وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے خطاب کے دوران یہ اعلان کیا جس میں انہوں نے کہ300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے فیول سرچارج ختم کردیا ہے۔فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے بھی آئی ایم ایف سے پوچھا کہ کہیں حقہ پانی بند نہ ہوجائے. وزیر اعظم نے خطاب میں کہا کہ سابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے معیشت کو تباہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مہنگا ترین تیل خرید کر مہنگی ترین بجلی بنائی ، ہم نے مہنگی ترین بجلی عام آدمی کو سستے داموں میں دی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے ڈالر کمانے کے لیے چینی برآمد کرنے کی اجازت دی، سابق حکومت نے چینی برآمد کرنے کے ساتھ اس پر سبسڈی بھی دی، اس طرح سبسڈی سے پاکستان کے اربوں روپے سابق حکومت نے ہڑپ کیے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل 200 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کیے گئے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔