گلگت کی پرانی جیل کو پبلک لائبریری میں تبدیل کردیا گیا

گلگت کی پرانی جیل کو پبلک لائبریری میں تبدیل کردیا گیا
گلگت: چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی کے احکامات کی روشنی میں پرانی جیل گلگت کو پبلک لائبریری میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ اس لائیبریری کا افتتاح وزیر قانون گلگت بلتستان سید سہیل عباس نے کیا۔ان کے ہمراہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی ،انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان افضل محمود بٹ ،ڈپٹی کمشنر گلگت امیر حمزہ بھی موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الحق وانی کا کہنا تھا کہ جیل کی عمارت گذشتہ 5 سال سے ناکارہ تھی،اب اسے لائبریری میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ لائبریری میں شامل سہولیات میں پڑھنے کے لیے تمام اہم کتب، انٹرنیٹ کی سہولت، روزنامہ (انگریزی اور اردو دونوں)رسالے کمپیوٹر وغیرہ شامل ہیں، آج سے اسے عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے اور اہم بات یہ ہے کہ یہ لائیبریری صبح 6 بجے سے رات 9 بجے تک کھلی رہے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ عام طور پر عوام اور خاص طور پر اپنے امتحانات کی تیاری کرنے والے طلباء کے لیے ایک بہترین موقع ہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ اس لائبریری کے ساتھ ملحق دیگر کمروں کو 6 ماہ کے اندر سائنس میوزیم میں تبدیل کر رہے ہیں جس سے عوام اور طلباء وطالبات کو سیکھنے اور فائدہ اٹھانے کےمزید مواقع میسر آئیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔