دہشتگردوں کو ناراض بلوچ نہ کہا جائے، کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ، وزیراعلیٰ بلوچستان

دہشتگردوں کو ناراض بلوچ نہ کہا جائے، کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ، وزیراعلیٰ بلوچستان

(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا  کہنا ہے  کہ دہشتگردوں کو ناراض بلوچ نہ کہا جائے،ان سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ   دہشت گرد کا کوئی قوم و قبیلہ نہیں، دہشت گرد پاکستانیوں کو شہید کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  دہشت گردوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، دہشت گرد معصوم شہریوں پر حملہ کرتے ہیں۔

  سرفراز بگٹی نے کہا کہ   شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،  کسی جتھے کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے، ہر صورت میں ریاست کی رٹ قائم کریں گے،  جتھوں کے نظریے کو پاکستان پر مسلط نہیں کریں گے۔

وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ   ریاست مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے، بلوچستان میں پاکستان کو کمزور کرنے کی منظم سازش کی جا رہی ہے، دہشتگردوں کو ناراض بلوچ نہ کہا جائے،ہماری کوشش  ہو گی کہ بلوچستان میں دہشت  گردی کی لہر کو کچلا جائے۔

Watch Live Public News