100فٹ گہرےکنویں  میں گرےبچوں کو بچانے والا بھی جان کی بازی ہار گیا

100فٹ گہرےکنویں  میں گرےبچوں کو بچانے والا بھی جان کی بازی ہار گیا

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقہ فوارہ چوک میں واقع سنی اپارٹمنٹ میں سوفٹ گہرےکنویں میں گرنے والے دو بچوں سمیت بچا نے والا شخص جان کی بازی ہار گیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق کنویں میں گرنے والے ایک بچے کی عمر 8 سال جبکہ دوسرے کی عمر 12 سال ہے، بچوں کی شناخت بدر اور طلحہ کے نام سے ہوئی ہے،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بچوں کوبچانے کے لیے ایک نوجوان بھی کنویں میں اترا اور پھنس گیا، بچےکھیل کے دوران کنویں پر رکھے ڈھکن پر اچھل رہےتھے کہ اس دوران ڈھکن ٹوٹنے سے بچے کنویں میں گرگئے، بچوں کو نکالنے کے لیے پلمبر کو بلایا، پلمبر کنویں سے ایک بچےکو واپس لارہا تھا کہ اس دوران رسی ٹوٹ گئی۔

عینی شاہدکا کہناتھا کہ اگر فوری طور پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچتی تو کنویں میں موجود افراد کو زندہ بچایا جاسکتا تھا،دوبچوں کے کنویں میں گرنے کی اطلاع پر ہم موقع پر پہنچے،علاقے کا پلمبر بچوں کو بچانے رسے کے ذریعے کنویں میں اترا،پلمبر نے اندر جانے کے بعد آواز دے کر بتایا کہ یہاں آکسیجن کم ہے،پانی بھی مانگا، اسے پانی کی بوتل بھی بھیجی۔
شاید اس نے دونوں بچوں کو ساتھ باندھنے کے بعد رسا کھینچنے کو کہا،دس سے پندرہ فٹ رسہ کھینچا گیا تھا کہ رسا ٹوٹ گیا،واقعہ کے پندرہ بیس منٹ تک کنویں سے بچوں اور پلمبر کی آواز یں آرہی تھی،بعد میں خاموشی ہوگئی اور پھر کسی نے جواب نہ دیا۔

Watch Live Public News