اسلام آباد (پبلک نیوز) اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں بڑا فیصلہ، 8 جماعتیں سینیٹ میں آزاد اپوزیشن کی حیثیت سے بیٹھیں گی۔
کمیٹی اجلاس میں کیے جانے والے فیصلہ کے مطابق اپوزیشن کی 8 جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران چیئرمین سینیٹ کو آزاد حیثیت سے بیٹھنے کی درخواست دیں گے۔ پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس دینے کی منظوری پی ڈی ایم کے سربراہ دیں گے۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جنرل سیکرٹری شاہد خاقان عباسی جلد پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کر کے پی پی اور اے این پی کو شوکاز بھجوائیں گے۔