پاکستان نے پہلا ایک روزہ میچ جنوبی افریقہ سے جیت لیا

پاکستان نے پہلا ایک روزہ میچ جنوبی افریقہ سے جیت لیا

ویب ڈیسک: پاکستان ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ جیت لیا ہے۔ میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 274 رنز کا ہدف دیا۔ گرین شرٹس نے یہ ہدف ساتھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

اس میچ میں بابر اعظم نے اپنا ایک انتہائی اہم سنگ میل عبور کیا۔ انھوں نے 76 اننگز میں 13 سنچریاں بنانے کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے کئی بڑے بڑے کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

سنچورین میں کھیلے جانے والے میچ کے لیے پاکستان کی جانب سے ٹاس جیت فیلڈنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 273 رنز بنائے جبکہ 6 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔