پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے، 3 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے، 3 اپریل 2021
بھارت سے تجارت کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان موجودہ حالات میں بھارت سے کسی قسم کی تجارت نہیں کرے گا۔ پاکستان کا یہ موقف رہا ہے کہ آگے بڑھنے کے لیے بھارت کی جانب سے سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔برطانیہ کا پاکستان کو سفری پابندیوں پر مبنی ریڈلسٹ میں شامل کرنے کا معاملہ، پی آئی اے کا مانچسٹر کے لیے اسلام آباد سے دو طرفہ چاراضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ۔پاکستان نے ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ جیت لیا ہے۔ میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 274 رنز کا ہدف دیا۔ گرین شرٹس نے یہ ہدف ساتھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔کورونا کی تیسری خطرناک لہر کی وجہ سے چیف جسٹس گلزار احمد نے وکلا کو دیا جانے والا لیکچر منسوخ کردیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان کا کہنا ہے کہ کورونا کی خطرناک صورتحال کے باعث لیکچر تقریب کا انعقاد مناسب نہیں۔رحیم یار خان میں ایف آئی اے سائبر کرائم کا خانہ بیلہ میں نجی موبائل فرنچائز پر چھاپہ، ملزمان سے سینکڑوں جعلی ایکٹو سمیں، فنگر پرنٹس اور شناخت کارڈ برآمد، ایف آئی اے نے فرنچائز کے 2 ملزمان کو گرفتارکر لیا دیگر کی تلاش جاری، ملزمان انگوٹھے کے نشان چوری کرکے احساس پروگرام بینظیر انکم سپورٹ اور دیگر فراڈ اور سنگین جرائم میں استعمال کرتے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔