اسلام آباد: ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے عالمی سازش کے ذریعے حکومت کی تبدیلی اور تحریک عدم اعتماد جیسے عوامل کا جائزہ لینے کیلئے کمیشن کے قیام کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ہفتہ کو وزارت قانون کا چارج سنبھالنے کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و قانون فواد چودھری نے کمیشن کے قیام کے لئے احکامات جاری کئے۔ یہ کمیشن عالمی سازش کی تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ مرتب کرے گا۔ وفاقی وزیر قانون نے اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں درجنوں لیگل افسران کو تبدیل کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔ انہوں نے وزارت قانون و انصاف کے تمام افسران کو اپنے فرائض منصبی بہتر انداز میں انجام دینے کی ہدایت بھی کی۔