رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا
پشاور: رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے،کل ملک بھر میں پہلا روزہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین عبد الخیر آزاد مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخیر آزاد کی زیر صدارت پشاور میں ہوا۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی عبد الخیر آزاد نے پریس کانفرنس میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔ جس کے بعد ملک بھر میں آج پہلی تراویح جبکہ کل پہلا روزہ ہوگا۔ مولانا عبد الخیر آزاد نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔پورے ملک میں ایک ہی دن روزہ رکھا جائے گا، کیونکہ اس سال بھی ایک ساتھ رمضان المبارک کا آغاز ہورہا ہے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ ہے اس کے علاوہ نیوزی لینڈ، روس، آسٹریلیا اور امریکا میں بھی ماہ صیام کا آغاز ہو گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔