ایف بی آر کو مارچ میں ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل نہ ہو سکا، ذرائع

ایف بی آر کو مارچ میں ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل نہ ہو سکا، ذرائع
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کو مارچ میں ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل نہ ہو سکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ ماہ ایف بی آر کو محصولات کی مد میں 64 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا رہا ۔ مارچ کے مہینے میں ایف بی آر نے 663 ارب روپے کے ٹیکس وصول کئے جبکہ ہدف 727 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جولائی سے مارچ تک ایف بی آر 5156 ارب روپے کا ٹیکس جمع کر سکا، آئندہ سہ ماہی کے لئے ایف بی آر نے 2484 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر کیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔