پاکستان پیپلز پارٹی کا بڑا فیصلہ،  حنا ربانی کھر پہلی خاتون گورنر پنجاب ؟

hina rabbani khar
کیپشن: hina rabbani khar
سورس: google

ویب ڈیسک :   پیپلز پارٹی نے جنوبی پنجاب سے حنا ربانی کھر کا نام بھی گورنر پنجاب کے لیے شارٹ لسٹ کر لیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے ہے کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب کی گورنر حنا ربانی کھر کو لانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ان کا نام زیر غور ہے ۔

 یادرہے کہ اس  سے قبل گورنر پنجاب کی اہم تعیناتی کے لئے پیپلز پارٹی کی جانب سے قمر زمان کائرہ, مخدوم احمد محمود, زکاء اشرف اور ندیم افضل چن کے نام پہلے شارٹ لسٹ کیے گئے تھے۔

 ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے چیئرمین سینیٹ بننے کی صورت میں سنٹرل پنجاب سے قمر زمان کائرہ مضبوط امیدوار ہونگے۔

 تاہمپہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب کی مناسبت سے پیپلز پارٹی کا پہلی خاتون گورنر پنجاب لانے پر مشاورت کا عمل جاری ہے۔ پیپلز پارٹی سی آئی سی کے اجلاس سے منظوری کے بعد خاتون گورنر کا حتمی فیصلہ کرے گی

Watch Live Public News