(ویب ڈیسک ) سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی جنرل نشستوں پرحکمران اتحاد کے اسحاق ڈار اور رانا محمود کامیاب ہوگئے۔
اسلام آباد کی جنرل اور ٹیکنوکریٹ کی نشست پر حکمران اتحاد کامیاب ہوگئی، اسحاق ڈار ٹیکنوکریٹ نشست پر 222 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار راجہ انصر کیانی کو 81 ووٹ ملے۔
ٹیکنوکریٹ کی نشست کے 7 ووٹ مسترد ہوئے ۔
حکمران اتحاد کے رانا محمود الحسن 224 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ، جنرل نشست پر آزاد امیدوار فرزند حسین کو 79 ووٹ ملے۔ جبکہ جنرل نشست پر 7 ووٹ مسترد ہوئے۔