آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ

آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ
کیپشن: PIA
سورس: web desk

ویب ڈیسک: پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولیاں طلب کرلیں ، وفاقی حکومت پی آئی اے کا صرف ہوابازی شعبہ نجی تحویل میں دیناچاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولیاں طلب کرلی گئیں ، نجکاری حکام نے کہا ہے کہ بولیاں 3مئی تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ نجکاری سےقبل پی آئی اے کے نقصانات،قرضہ جات ہولڈنگ کمپنی میں منتقل کردیےگئے ہیں، وفاقی حکومت پی آئی اے کا صرف ہوابازی شعبہ نجی تحویل میں دیناچاہتی ہے۔

  نجکاری حکام نے مزید کہا کہ پی آئی اے کے51فیصدشیئرزنجی تحویل میں دیےجائیں گے جبکہ پی آئی اے کے 49 فیصد شیئرزحکومت پاکستان کی ملکیت ہوں گے۔پی آئی اے کے اکثریتی شیئرز نجی تحویل میں جانے سے انتظامی کنٹرول بھی نجی کمپنی کا ہوگا۔

یاد رہے حکومت نے نئے آئی ایم ایف پروگرام سے قبل پی آئی اے کی نجکاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم نجکاری آئی ایم ایف ٹرم اینڈ کنڈیشن کے مطابق ہوگی۔