درزی کی دکان کے تالے توڑ کر 12 سوٹ چوری کرنیوالا اعتکاف پر بیٹھا ملزم گرفتار

درزی کی دکان کے تالے توڑ کر 12 سوٹ چوری کرنیوالا اعتکاف پر بیٹھا ملزم گرفتار

(ویب ڈیسک ) پولیس نے درزی کی دکان کے تالے توڑ کر 12 سوٹ چوری کرنیوالے اعتکاف پر بیٹھے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق  ملزم بلاول نے ساتھی کے ہمراہ 2 روز قبل موتی بازار میں درزی کی دکان سے چوری کی تھی، ملزمان نے عبدالغفور نامی درزی کی دکان کے تالے توڑ کر 12 سوٹ چوری کئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بلاول چوری کے بعد اعتکاف پر بیٹھ گیا جس کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریس کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کو مسجد سے گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے اور چوری شدہ 12 سوٹ بھی برآمد کرلیے گئے ہیں ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے ساتھی شاہ زیب کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Watch Live Public News