رابی پیرزادہ کی طبیعت اچانک ناساز، ہسپتال منتقل

رابی پیرزادہ کی طبیعت اچانک ناساز، ہسپتال منتقل
کیپشن: Rabi Pir zada
سورس: web desk

ویب ڈیسک:پاکستان کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے باعث وہ ہسپتال منتقل ہوگئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابقہ گلوکارہ کے اکاؤنٹ سے نئی پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔ تصویر میں رابی پیرزادہ کو ہسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس کے ساتھ ہی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ رابی پیرزادہ کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے قرآن کلاس نہیں ہو رہی۔سابقہ گلوکارہ کی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ آپ سب سے التماس ہے کہ ان کی صحت یابی کے لیے دعا کیجئے۔ اللہ تعالیٰ انہیں جلد از جلد صحت عطا فرمائیں۔

رابی پیرزادہ کی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ان کی مذکورہ پوسٹ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ان کی صحت کے لیے دعا کر رہی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہی ہے۔

Watch Live Public News