پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 02 اگست 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 02 اگست 2021
پاکستان میں کورونا کے وار جاری،مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 61 ہوگئی، 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 858 نئے کیس رپورٹ،مزید 40 افراد لقمہ اجل بن گئے،اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 462 تک جاپہنچی، 73 ہزار 213 مریض زیرعلاج،3 ہزار 441 کی حالت تشویشناک ہے۔ گجرات کے علاقے مسلم آباد میں دھماکا،2 افراد جاں بحق، بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے،پولیس حکام کے مطابق دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا،مکان زمین بوس ہو گیا، اردگرد کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، متاثرہ عمارت میں پیزا شاپ بھی قائم تھی۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کا آج تیسرا روز، غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے والے شہریوں سے پوچھ گچھ، ایکسپو سنٹر میں آج بھی ویکسین لگوانے والوں کی طویل قطاریں، شہر کے 10 بڑے ویکسی نیشن سنٹرز کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ۔ وزیراعظم عمران خان کی سندھ میں لاک ڈاؤن لگانےکی مخالفت،کہا لاک ڈاؤن لگاکرمعیشت کوکسی صورت تباہ نہیں کرناچاہتے،سخت فیصلوں سےغریب مرجائے گا،وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی طرح پاکستان میں بھی ملک بند کردیتےتوبڑی تباہی آتی، کوروناکاپھیلاؤ روکنےکاواحداور موثرذریعہ ویکسی نیشن ہے۔ کورونا کی چوتھی لہر میں تیزی،این سی او سی کا بڑے شہروں میں پابندیاں سخت کرنے کا عندیہ، وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ سفارشات آج وزیراعظم عمران خان کو پیش کی جائیں گی، عوام کی سہولت کے لئے ٹارگٹڈ بندشیں لگائی جا سکتی ہیں۔ پنجاب اور اسلام آباد میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد آج سے اسکول کھل گئے، بچوں کا ٹمپریچر چیک کرنے کےساتھ کوروناایس او پیزسےآگاہی فراہم کی گئی،ویکسین نہ کرانے والے اساتذہ اور عملے کے افراد فرائض انجام نہیں دے سکیں گے،فیڈرل بورڈ کے زیراہتمام نویں اور گیارہویں جماعت کے امتخانات کا بھی آج سے آغاز۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔