’شہباز شریف مذاکرات کیلئے سب کچھ بھلاکر آگے آئیں‘

’شہباز شریف مذاکرات کیلئے سب کچھ بھلاکر آگے آئیں‘
اسلام آباد(پبلک نیوز)‌ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف ماضی کو بھلا کر آئیں، مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں. اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور ش لیگ میں مفاہمت اور مزاحمت کی آپس میں اندر سے جنگ ہے، یہ دونوں پالیسیاں ناکام ہوں گی، اپوزیشن کی سیاست ختم ہوچکی ہے، ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں.انہوں نے کہا یہ اپنی انگلیاں کاٹیں گے، شہباز شریف سب کچھ بھلاکر آگے آئیں اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین سسٹم کو تسلیم کریں، سیاست میں کبھی بھی دروازے بند نہیں ہوتے۔ شیخ رشید نے کہا افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے پر افغانستان کی تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، افغان تفتیشی حکام کو جواب دینے کے لیے پولیس تیار ہے. ان کا کہنا تھا کہ امید ہے نورم مقدم کیس میں ملزم کو سزائے موت ہوگی، کسی کو پولیس مقابلے میں نہیں مروایا جاسکتا ، بیرون ملک مشن پر 10 سال سے بیٹھے 64 لوگوں کو واپس بلالیا ہے، نادرا نے کوویڈ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔