شہنشاہ غزل مہدی حسن کے صاحبزادے وفات پا گئے

شہنشاہ غزل مہدی حسن کے صاحبزادے وفات پا گئے
کراچی (ویب ڈیسک) شہنشاہ غزل مہدی حسن کے صاحبزادے بھی انتقال کر گئے ہیں۔ ان کے دوسرے بیٹے حیدر مہدی نے وفات کی تصدیق کر دی ہے۔ حیدر مہدی کا کہنا ہے کہ میرے بھائی آصف مہدی کا انتقال کراچی میں ہوا ہے۔ وہ یونیورسٹی روڈ پر ایک نجی ہسپتال میں علاج معالجہ کی غرض سے داخل تھے جہاں وہ آج اس دنیا سے کوچ کرتے ہوئے اگلے جہان کو سدھار گئے۔ انھوں نے بتایا کہ کافی عرصہ سے میرے بھائی گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔ تکلیف بڑھنے پر ان کو ہسپتال میں بھرتی کیا گیا تھا۔ مگر وقت اجل آن پہنچا تھا اور وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ان کے خلا کو پُر نہیں کیا جا سکے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان کے لیجنڈ گلوکار مرحوم مہدی حسن 13 جون 2012 کو شہر قائد میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔