الیکشن کمیشن نے آج تک کتنی سیاسی جماعتوں پر پابندی لگائی؟

الیکشن کمیشن نے آج تک کتنی سیاسی جماعتوں پر پابندی لگائی؟
لاہور: (ویب ڈیسک) ملکی تاریخ میں الیکشن کمیشن نے صرف ایک سیاسی جماعت پر پابندی عائد کی تھی۔ یہ جماعت نیشنل عوامی پارٹی تھی، جس پر الزام ثابت ہو گیا تھا کہ اُنھوں نے ممنوعہ ذرائع سے پارٹی چلانے کے لیے فنڈز اکھٹے کیے ہیں۔ نیشنل عوامی پارٹی کی بنیاد سنہ 1958 میں اس وقت کے مشرقی پاکستان اور موجودہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں عبدالمجید خان بھاشانی نے رکھی تھی۔ اس جماعت نے مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش بنانے میں اپنا کردار ادا کیا جس کے بعد سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں اس جماعت پر "غداری" اور "انڈیا سے فنڈز حاصل کرنے" کے الزامات عائد ہونے کے بعد اس پر پابندی عائد کر دی گئی۔ اس کے بعد سے لے کر اب تک کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی عائد نہیں ہوئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔