دانیاشاہ کی شادی کےبعدایک اورویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

دانیاشاہ کی شادی کےبعدایک اورویڈیوسوشل میڈیاپروائرل
کیپشن: دانیاشاہ کی شادی کےبعدایک اورویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

ویب ڈیسک: سابق رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیا شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد کا کہنا ہے کہ دانیا شاہ دنیا کی شریف ترین عورت ہےجبکہ میری یہ چوتھی شادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران دانیہ شاہ نے کہا کہ مجھے محرم کی ضرورت تھی، بہت سوچ سمجھ کر نکاح کا فیصلہ کیا، 2 سے 3 ماہ قبل نکاح ہوا، رخصتی اور ولیمہ بعد میں کیا جائے گا۔

ہانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے کہا کہ دانیہ شاہ کا کیس لڑنے کے دوران ہماری ایک ویڈیو پر منفی تبصرے ہوئے اور بیوہ دانیہ کو لیاقت حسین کی قاتل قرار دیا گیا جو مجھے کافی ناگوار گزرا کیونکہ حقیقت اس کے خلاف تھی۔ دانیہ شاہ تو بہت ہی نیک خاتون ہیں۔

انٹرویو کے دوران حکیم شہزاد نے نے کہا کہ میں نے دانیہ شاہ جیسی شریف خاتون پوری زندگی میں نہیں دیکھی۔ ہمارے معاشرے میں دوسری شادی بہت بری سمجھی جاتی ہے۔ اگر کوئی شخص دوسری شادی کرے تو بری نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، اگر یہ جرم ہے تو میں نے یہ بار بار کیا ہے۔

وکیل حکیم شہزاد نے کہا کہ دانیہ شاہ سے میری یہ پہلی نہیں بلکہ چوتھی شادی ہے۔ عامر لیاقت حسین نے خودکشی نہیں کی بلکہ ان کا قتل ہوا۔ اگر پوسٹ مارٹم کرالیا جاتا تو سب کو سچ معلوم ہوجاتا کہ موت کیسے ہوئی تھی؟ اس میں دانیہ کا کوئی قصور نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت ایک مضبوط انسان تھے، اگر ان کی ایک کروڑ ویڈیوز بھی لیک کردی جاتیں، وہ تب بھی خودکشی نہ کرتے۔ دانیہ شاہ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں۔

خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین آج سے 2 برس قبل 9 جون 2022 کو انتقال کر گئے تھے۔

Watch Live Public News