پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کو قتل کردیا گیا

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کو قتل کردیا گیا

(ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن میں  اقرا ہسپتال کے مالک اور پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق  کو قتل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  موٹرسائیکل سوار 4 شوٹرز نے فائرنگ  کی۔ ڈاکٹر شاہد صدیق کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد کے باہر قتل کیا گیا ۔

واقعے  کے بعد متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔ پولیس نے ٹارگٹ کلنگ سمیت تمام پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔


آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے  نوٹس لیتے ہوئے   ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب نے  فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

دوسری جانب  ڈی آئی جی آپریشنز  نے  واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ایس پی ماڈل ٹاؤن موقع پر پہنچ گئے ۔ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ  ملزمان کی گرفتاری کیلئے سی سی ٹی وی اور سیف سٹی کیمروں سے مدد لی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News