شوہرکےآخری دیدارپراسماعیل ہنیہ کی اہلیہ کاجذباتی پیغام

شوہرکےآخری دیدارپراسماعیل ہنیہ کی اہلیہ کاجذباتی پیغام
کیپشن: شوہرکےآخری دیدارپراسماعیل ہنیہ کی اہلیہ کاجذباتی پیغام

ویب ڈیسک: شہید حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کے آخری دیدار کے موقع پر ان کی اہلیہ نے دعا کی اللہ آپ سے راضی ہو، میرے حبیب تمام غزہ کے شہداکو میرا سلام کہنا۔

تفصیلات کے مطابق تہران میں شہید حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کا جسدخاکی دوحہ پہنچا تو اہلیہ نے دیدار کیا، شہید شوہر کا دیدارکرتے ہوئے اسماعیل ہنیہ کی اہلیہ نے دعا کی کہ اللہ آپ سے راضی ہو۔ میرے حبیب تمام غزہ کے شہداکو میرا سلام کہنا، ہمارے لیڈرشیخ یاسین کو بھی میرا سلام کہنا۔

گزشتہ روز تہران میں حماس سربراہ کی نماز جنارہ ایران کے رہبر اعلی نے پڑھائی تھی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

حماس سربراہ کو اکتیس جولائی کوتہران میں ان کی رہائش گاہ میں میزائل حملے میں شہید کردیا گیا تھا، وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران گئے تھے۔

Watch Live Public News