ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ملک کی 70 فیصد گیس سندھ سے نکلتی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مائی کراچی کافی بار آیا ہوں، لگتا ہے یہ میرا ایونٹ ہے اور میں اس کو آرکنائیز کرتا ہوں، کراچی میں ہر زبان بولنے والا شہری ہے اور ہر مذہب کے لوگ یہاں آباد ہیں، کراچی محبت بانٹنے والا شہر ہے اور ہم نے یہاں نفرتیں ختم کرکے محبتیں بانٹی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ پاکستان کا معاشی حب ہے - ملک کی 70 فیصد گیس سندھ سے نکلتی ہے، جو گیس سندھ سے نکلتی ہے وہ ہمیں سندھ کی عوام اور صنعتی ترقی کیلئے چاہیئے۔