(ویب ڈیسک ) آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی والدہ قضائے الہی سے انتقال کر گئیں۔
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی والدہ قضائے الہی سے انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ بعد از نماز عشا مومن پورہ قبرستان میں ادا کی جائیگی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے علی ناصر رضوی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے مرحومہ کے ایصال ثواب اور لواحقین کے صبر جمیل کیلئے دعا۔
محسن نقوی نے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے،ماں جیسی ہستی کی جدائی کا غم الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔