ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی بلاک نہیں ہے،الیکشن کا مطالبہ بالکل ٹھیک اور جائز ہے،ہماری لیگل ٹیم فائنل ہے اور حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ الیکشن کا مطالبہ بالکل ٹھیک اور جائز ہے،چیف جسٹس یحی آفریدی ایک اچھی شخصیت کے مالک ہیں،وہ فرائض اچھے انداز میں ادا کریں گے،چیف جسٹس پاکستان قانون کے مطابق فیصلے کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ ہیں،ہماری لیگل ٹیم فائنل ہے اور حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کریں گے،26 ویں ترمیم کا طریقہ کار بھی غلط تھا،جس پارلیمنٹ نے ترمیم کی اسکا وجود ہی غلط ہے،یہ فارم 47 کی حکومت ہے اور جعلی ہے،یہ مصنوعی حکومت ملک کو نہیں چلا سکتی۔اس کمیٹی کا کام ہی نہیں ہے کہ آئینی ترمیم کو دیکھیں،اسپیشل کمیٹی کا کام ایم این ایز کی سہولیات تھا۔
عمرایوب نے کہا کہ اسپیشل کمیٹی کے چئیرمین کو معلوم نہیں تھا کہ دسویں میٹنگ کا مسودہ کیا تھا،ہمارے محمود خان اچکزئی ہیں ہمارا اپنا ایک نظریہ ہے ہم اس پر قائم ہیں،عوام کا مسئلہ مہنگائی ہے اور بے روز گاری ہے،کرپشن کو کنٹرول نہیں کیا جا رہا ہے،بلوچستان میں افراتفری ہے،کچے کے ڈاکو کنٹرول میں نہیں ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا تھا کہ تحریک انصاف متحد ہے اور کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے۔