وزیراعظم نے طالبات اور خواتین اساتذہ کو خوشخبری سنا دی

وزیراعظم نے طالبات اور خواتین اساتذہ کو خوشخبری سنا دی
کیپشن: good news for women teachers & students
سورس: web desk

ویب ڈیسک:وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر 7 اگست سے اسلام آباد میں طالبات اور خواتین اساتذہ کے لیے مخصوص گلابی بسیں دستیاب ہوں گی، گلابی بسیں تمام بڑے روٹس پر چلیں گی۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر 7 اگست سے اسلام آباد میں طالبات اور خواتین اساتذہ کے لیے چلنے والی مخصوص گلابی بسیں دیہی علاقوں کو شہری مراکز سے جوڑ کر ان کے لیے سفر کو آسان اور محفوظ بنائیں گی،ان بسز کی دستیابی سے طالبات اور خواتین اساتذہ کے لیے مفت اور محفوظ اور آسان نقل و حمل ممکن ہو گا۔
ان سواریوں سے لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کو با اختیار بنانے کی حوصلہ افزائی ہو گی،دیہی علاقوں کو شہری مراکز بشمول تعلیمی اداروں سے جوڑا جائے گا،اس آپریشن کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ نگرانی اور تشخیص یقینی بنائی جائے گی۔

وزارت وفاقی تعلیم کا کہنا تھا اقدام کا مقصد اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم، خواتین کو بااختیار بنانے اور جامع ترقی کو فروغ دینا ہے۔

Watch Live Public News