صدرمملکت سے وزیراعظم،آرمی چیف کی اہم ملاقات، ملکی صورتحال پر مشاورت

صدرمملکت سے وزیراعظم،آرمی چیف کی اہم ملاقات، ملکی صورتحال پر مشاورت
کیپشن: صدرمملکت سے وزیراعظم،آرمی چیف کی اہم ملاقات، ملکی صورتحال پر مشاورت

ویب ڈیسک: ایوان صدر میں تین بڑوں کی بیٹھک ہوئی۔ جس میں ملکی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ 

ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری سے وزیراعظم اور آرمی چیف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں نئے چیف جسٹس کی حلف برداری تقریب کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات میں ملکی مجموعی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ امن و امان اور معاشی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

سیاسی اور عسکری قیادت نے ملکی ترقی کیلئے کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پاکستان میں ایس سی او کانفرنس کے انعقاد کو بھی خوش آئند قرار دیا گیا۔

Watch Live Public News