بجلی کی تقسیم کار کمپنوں کی نجکاری کا نوٹیفکیشن جاری 

بجلی کی تقسیم کار کمپنوں کی نجکاری کا نوٹیفکیشن جاری 
کیپشن: Electricity companies
سورس: web desk

ویب ڈیسک: ملک بھر کی بجلی کی 13 تقسیم کار کمپنوں کی نجکاری کا نوٹیفکیشن جاری ، پاور ڈویژن کا کہناتھا بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری مرحلہ وار ہو گی۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق پہلے مرحلے میں فیسکو، گیپکو، حیسکو اور آئیسکو کی نجکاری ہو گی،دوسرےمرحلے میں میپکو اور پیسکو سمیت دیگر کمپنیوں کی نجکاری ہو گی۔

پاور سیکٹر کے تمام اداروں کی نجکاری کی جا رہی ہے،  پاور سیکٹر  نے 12 تنظیموں کی نجکاری سے متعلق بھی ہدایات جاری کردی ہیں،ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر کے تمام اداروں کی نجکاری کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وفاقی حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں خود مختار ڈائریکٹرز تعینات کیے تھے۔

Watch Live Public News