بھارت میں بھی اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ

بھارت میں بھی اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ
نئی دہلی: کورونا کی نئے قسم کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق Omicron بھارت میں بھی داخل ہو چکا ہے۔ کرناٹک میں نئی قسم کے انفیکشن کے دو کیسز رپورٹ ہو گئے ہیں . کرناٹک میں 66 اور 46 سال کی عمر کے دو افراد کورونا کے نئے ویریئنٹ Omicron سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ہندوستان میں پائے جانے والے اومیکرون سے متاثرہ کے بارے میں وزارت صحت کی طرف سے معلومات دی گئیں۔ واضح رہے کہ اومیکرون ویریئنٹ کو ڈبلیو ایچ او نے تشویش ناک قرار دیا ہے. اب تک Omicron کے 29 ممالک میں 373 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں.ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ویریئنٹ پچھلے ویریئنٹ سے پانچ گنا زیادہ تیزی سے انفیکشن پھیلا سکتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ان پٹ میں 45 سے 52 تغیرات نوٹ کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے بارے میں ماہرین نےخطرے کی گھنٹی بجا دی ہے. فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ اومی کرون قسم ہی وہ خطرہ تھی جس کا ماہرین کو ڈر تھا. فرانسیسی ہیلتھ کونسل کا کہنا ہے کہ اومی کرون میں عام کرونا وائرس کے مقابلے میں بہت زیادہ خطرناک ثابت ہو گا ، اومی کرون ڈیلٹا قسم کی ارتقائی شکل نہیں. فرانسیسی ماہرین کے مطابق ڈیلٹا وائرس کے باعث یورپ کو کووڈ 19 کی پانچویں لہر کا سامنا ہے، ڈیلٹا ہو یا اومی کرون دونوں کا ریسپانس بوسٹر ڈوز ہے، کسی بھی فیصلے سے پہلے دنیا کو اومی کرون کے بارے میں بہت کچھ جاننا باقی ہے.
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔