پی ڈی ایم تھکے ہوئے پہلوانوں کا اجتماع ہے: فوادچودھری

پی ڈی ایم تھکے ہوئے پہلوانوں کا اجتماع ہے: فوادچودھری
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہا ہے کہ آج پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ پنجاب کا نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ چند روز میں منظور ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کو ہماری جو بھی مدد چاہیے ہوگی ہم فراہم کریں گے۔ ای وی ایم کے استعمال سے مستقبل میں الیکشن کے اخراجات کم ہوں گے۔ سندھ حکومت کا کردار عوام کے مخالف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی وجہ سے آج ملک میں مہنگائی ہے۔ شاہد خاقان نے جب گیس کی منسٹری سنبھالی اس وقت قرضہ نہیں تھا۔ پی ڈی ایم تھکے ہوئے پہلوانوں کا اجتماع ہے۔ اپوزیشن چاہتی ہی نہیں نظام میں بہتری آئے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔