داؤدی بوہرہ کمیونٹی کا کراچی میں اجتماع شیڈول

داؤدی بوہرہ کمیونٹی کا کراچی میں اجتماع شیڈول

ویب ڈیسک: کراچی میں بوہرہ کمیونٹی کا اجتماع 7 سے 16 جولائی 2024 تک شیڈول کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر سے 39,000 سے زیادہ کمیونٹی ممبران کے پاکستان آنے کی توقع جن میں 16,000 ہندوستان سے بھی شامل ہیں۔

حکومت پاکستان نے 39,000 سے زیادہ کمیونٹی ممبران کی شرکت اور اجتماعی عمل کو ہموار کرنے کے لیے دنیا بھر میں اپنے سفارت خانوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر اقدامات کیے ہیں۔

پاکستانی سفارت خانوں نے موثر رابطے اور مدد کو یقینی بنانے کے لیے واٹس ایپ گروپس قائم کیے ہیں۔ویزا سہولت کے بہتر اقدامات کے نتیجے میں صرف ہندوستان سے تقریباً 16,000 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ 

خصوصی ویزا پروسیسنگ پروٹوکول نے عالمی سطح پر بوہرہ کمیونٹی کے اراکین کی درخواستوں کو ترجیح دی اور ان کو جلد نمٹایا ہے۔ مختلف سرکاری ایجنسیوں نے بڑے پیمانے پر لاجسٹک ضروریات کے لیے ایک مربوط حکمت عملی بنانے کے لیے بھی تعاون کیا ہے۔

مذہبی ہم آہنگی کے لیے پاکستان کا عزم بین الاقوامی مذہبی اجتماعات کے انعقاد اور حمایت کے بارے میں اس کے فعال موقف سے عیاں ہے۔یہ اقدام مذہبی برادریوں کے لیے ایک خوش آئند میزبان ملک کے طور پر پاکستان کے کردار کو واضح کرتا ہے۔

حکومت نے بہتر منصوبہ بندی کی اور نقل و حمل اور رہائش کے انتظامات سمیت لاجسٹک مدد فراہم کی ،تمام شرکاء کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

یہ اجتماع ثقافتی تبادلے اور باہمی افہام و تفہیم کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا اور عالمی ہم آہنگی اور تعاون کو فروغ دیتا ہے۔ایسی تقریبات کی میزبانی میں پاکستان کی کوششیں ایک ذمہ دار میزبان ملک کے طور پر اس کی بین الاقوامی ساکھ میں مثبت کردار ادا کرتی ہیں۔

حکومت کی فعال سہولت نے مستقبل کے ایسے بین الاقوامی تقریبات کے لیے ایک مثالی معیار طے کیا ہے۔

Watch Live Public News