پبلک نیوز: سپریم کورٹ کا خیبرپختونخوا حکومت کو بڑا ریلیف، نیب بی آرٹی پشاورکی تحقیقات نہیں کر سکے گا، عدالت نے نیب سے تحقیقات کرانے کا پشاور ہائی کورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے نیب تحقیقات حکم کیخلاف صوبائی حکومت کی اپیل منظور کرلی ہے، سپریم کورٹ کے مطابق ہائی کورٹ کا فیصلہ قیاس آرائیوں پر مبنی تھا۔
خیبرپختونخوا حکومت کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ نے نمٹائے گئے مقدمہ میں تحقیقات کا حکم دیا۔