پبلک نیوز: صوبائی وزیر اوقاف سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ کل سے سندھ بھر کے مزارات زائرین کے لئے کھول دیئے جائیں گے، سندھ بھر کے مزارات مکمل ایس او پیز کے تحت کھولے جائیں گے۔ صوبائی وزیر اوقاف سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ بزرگان دین کے مزارات پر حاضری کے وقت زائرین ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرے، عوام خود بھی کورونا سے بچیں اور ا پنے پیاروں کو بھی بچائیں، مزارات پر ماسک اور سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھا جائے۔سندھ بھر میں مزارات کھولنے کا نوٹفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، مزارات میں بھی کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرایا جائے گا، کورونا وائرس کے ناعث سندھ بھر میں گزشتہ سال نومبر سے مزارات بند تھے۔نوٹفکیشن کے مطابق مزارات میں داخل ہوتے وقت زائرین میںب 6 فٹ کا فاصلہ رکھا جائے، 50 مزارات کی بار بار کلورین سے صفائی کی جائے، سال سے زائد عمر اور بچوں کو مزار میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
Watch Live Public News
ایڈیٹر
احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔