خیبرپختونخوا: آزاد جیتنے والے کئی بلدیاتی نمائندے پی ٹی آئی میں شامل

خیبرپختونخوا: آزاد جیتنے والے کئی بلدیاتی نمائندے پی ٹی آئی میں شامل
پشاور: (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں جیتنے والے کئی آزاد امیدوار پی ٹی آئی شامل ہو گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے بنوں سے نومنتخب ویلج کونسل ممبران نے ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ صوبے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران جیتنے والے چالیس کے قریب آزاد امیدوار پاکستان تحریک انصاف شامل ہو گئے ہیں۔ https://twitter.com/PTIKPOfficial/status/1488519498269401092?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1488519498269401092%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fnews%2F78903%2Fkhyber-pakhtunkhwa-pti-local-body-election-ecp%2F وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے نو منتخب ویلج کونسل ممبران کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر پارٹی ٹوپیاں پہنائیں۔ محمود خان نے اس موقع پر کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں بنوں میں پی ٹی آئی کی کارکردگی اچھی رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے نو منتخب بلدیاتی نمائندوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، آپ کے آنے سے علاقے میں پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔ پہلی دفعہ موجودہ حکومت نے تحصیل چیئرمین کے لئے بلا واسطہ انتخابات منعقد کئے۔

Watch Live Public News