جگنو محسن کا ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان

جگنو محسن کا ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے حلقے کی عوام سے ساتھ گفتگو میں ن لیگ کے ٹکٹ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر رہی ہیں. فوکل پرسن میڈیا سٹریٹجی ٹو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اظہر مشوانی کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ نجم سیٹھی فیملی نے باقاعدہ نون لیگ میں شمولیت اختیار کر لی لیکن پھر بھی بےشرموں کی طرح خود کو “غیر جانبدار مبصر” کہے گا یہ شخص.. صحافی عمران ریاض خان کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی کی فیملی نے باقاعدہ طور پر ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی اور پھر یہی لوگ ٹی وی پر بیٹھ کر بولتے ہیں کہ Pti والے ہم لوگوں کو ٹوکرے لفافے والے کیوں بولتے ہو۔ خیال رہے کہ جگنو محسن صحافی رہی ہیں جبکہ وہ سینیئر صحافی نجم سیٹھی کی اہلیہ ہیں۔ جگنو محسن پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 184 اوکاڑہ 2 سے آزاد حیثیت میں رکن منتخب ہوئی تھیں۔ جگنو محسن نے الیکشن میں 62ہزار 506ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی.

Watch Live Public News