پشاور خودکش دھما کا : مبینہ خودکش حملہ آور کی تصویر سامنے آگئی

پشاور خودکش دھما کا : مبینہ خودکش حملہ آور کی تصویر سامنے آگئی
پشاور: پولیس لائن مبینہ خودکش حملہ آورکی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پشاورمیں خودکش دھماکہ 1بج کر 17منٹ کے قریب ہوا تھا ، پولیس لائن دھماکہ کی پہلی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تصاویر سامنے آگئیں ہیں ، تصاویر پولیس لائن مسجد کے قریب سے پہلے کیمرے کی ہیں، تصاویر دھماکے سے پہلے کی ہیں، دھماکہ ہوتے ہی بجلی منقطع ہوگئی تھی . فوٹیج میں مبینہ حملہ آور پولیس وردی میں بائیک پرسوار ہوکرآیا تھا اورموٹرسائیکل کوگھسیٹ کراندر لے گیا تھا ۔ مبینہ خودکش حملہ اور نے بائیک پارکنگ ایریا میں کھڑی کی تھی، جس کے بعد مبینہ حملہ آور پارکنگ ایریا سے پیدل مسجد تک پہنچا تھا ۔ اس سے قبل مورخہ 2 فروری بروز جمعرات کو آئی جی پولیس نے یہ بتایا تھا کہ خود کش حملہ آور پولیس وردی میں ملبوس تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ گیٹ سے اندر داخل ہوا تھا ، ایک شخص سے بات کرتا ہے، وہ ماسک پہنے ہوا تھا اور ہیلمٹ پہنے ہوئے تھا ۔ وہ ایک حولدار سے پشتو میں پوچھتا ہے کہ “مسجد کس طرف ہے؟ “۔ انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ آور کو کسی نے ٹارگٹ دیا تھا، اسے یہ بھی معلوم نہ تھا کہ مسجد کس طرف واقع ہے۔ خود کش بمبار کو ڈھونڈ لیا گیا ہے، وہ پولیس موٹر سائیکل پر آیا تھا ۔ انہوں نے ایک بار پھر سے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ کوتاہی ہوئی ہے، مگر اس کا ذمہ دار کوئی اور نہیں ہے میں ہوں، سیکیورٹی پر مامور لوگوں نے حملہ آور کو اپنا ہی بھائی اور ساتھی سمجھا تھا ۔ آئی جی پولیس نے نے مزید کہا کہ حملہ آور کی استعمال میں آنے والی موٹر سائیکل مل گئی ہے، جس کا چیسز نمبر ٹیمپر کیا گیا تھا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔