پی ایس ایل 9 کا ترانہ علی ظفر اور آئمہ بیگ گائیں  گے، گلوکارہ نے اہم خبر شیئر کردی

پی ایس ایل 9 کا ترانہ علی ظفر اور آئمہ بیگ گائیں  گے، گلوکارہ نے اہم خبر شیئر کردی

 (ویب ڈیسک ) گلوکارہ آئمہ بیگ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا ہے کہ پی ایس ایل 9 کا ترانہ علی ظفر اور آئمہ بیگ گائیں  گے۔

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) سیزن 9 کا میلہ سجنے والا ہے ، پی سی بی کی تیاریاں عروج پر ہیں  جبکہ شائیقین اس انتظار میں ہیں کہ   پی ایس ایل 9 کا گانا کون گائے گا تاہم اب یہ انتظار ختم ہونے والا ہے کیونکہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے   پاکستان سپر لیگ 9 کے ترانے سے متعلق اہم خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

گلوکارہ آئمہ بیگ کی جانب سے اپنے آفیشل انسٹاگرام کی اسٹوری میں ایک خبر شیئر کی  ہے جس میں لکھا تھا  کہ  “ پی ایس ایل کے سیزن 9 کا ترانہ علی ظفر اور آئمہ بیگ گائیں گے”۔ آئمہ بیگ نے اسٹوری میں اس خبر کے ساتھ بریکنگ نیوز بھی لکھا  ۔

ادھر عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر کی جانب سے   پی ایس ایل کے 9ویں ایڈیشن کے ترانے سے متعلق کوئی بیان بھی تک جاری نہیں کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ   پاکستان سپر لیگ  ( پی ایس ایل) کے پہلے 3 ایڈیشن  کے ترانے علی ظفر نے گائے تھے ۔

واضح رہے کہ   پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری کو ہونے جا رہا ہے۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 34 میچ کھیلے جائیں گے،  پہلا میچ  لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،  جبکہ   پی ایس ایل کا فائنل 18 مارچ کو کراچی میں ہوگا۔

Watch Live Public News