تیونس  کی عدالت نے النہضہ تحریک کے سربراہ اور انکے داماد کو 3 سال قید کی سزا سنادی

تیونس  کی عدالت نے النہضہ تحریک کے سربراہ اور انکے داماد کو 3 سال قید کی سزا سنادی

(ویب ڈیسک )   تیونس کی ایک عدالت نے النہضہ تحریک کے سربراہ راشد غنوشی اور ان کے داماد رفیق عبدالسلام کو فوری طور پر 3 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

راشد غنوشی  پر الزام ہے کہ ان کی جماعت کو 2019ء کے انتخابات کے دوران غیر ملکی فنڈنگ حاصل ہوئی تھی مگرانہوں نے اس فنڈ کی وضاحت نہیں کی۔ فیصلہ سنائے جانے کے موقعے پر الغنوشی عدالت میں موجود نہیں تھے۔

تیونس کی کورٹ آف فرسٹ انسٹینس میں بدعنوانی کے مقدمات کی جانچ کے ذمہ دار ونگ چیمبرنے فیصلہ دیا کہ النہضہ کے صدر راشد غنوشی اور ان کے داماد رفیق بن عبدالسلام بوشلاکہ کو فوری طور پر تین سال کے لیے قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ایک عدالتی اہلکار نے کہاکہ انہیں یہ سزا بیرون ملک سے ملنے والی فنڈنگ کو خفیہ رکھنے پر سنائی گئی ہے۔

تیونس کی عدالتِ اوّل کے سرکاری ترجمان محمد زیتونہ نے جمعرات کے روز العربیہ/الحدث کو بتایا کہ النہضہ کو تقریباً 11 لاکھ 70 ہزار امریکی ڈالرکی رقم بیرون ملک سے ملنے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News