ویب ڈیسک: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق 9 مئی تھانہ شادمان جلاؤ گھراؤ کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے،انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے طلب کرلیا۔
ایڈمن جج خالد ارشد نے تفتیشی افسر کی استدعا پر شاہ محمود قریشی کو طلب کیا۔
عدالت نے اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 8 جولائی کو طلب کرلیا۔
شریک ملزمان کا 8 جولائی کو معزز جج کوٹ لکپھت جیل میں جیل ٹرائل بھی کریں گے۔