وزیراعظم عمران خان اور عالمی شہرت یافتہ سکالرز کا مکالمہ ، وزیراعظم عمران خان نے اسلامی دانشوروں پر زور دیا ہے کہ وہ دنیا اور آخرت میں کامیابی کیلئے خاتم النبیین حضرت محمد ۖ کے اسوہ حسنہ کے بارے میں مسلمان نوجوانوں میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
وزیراعظم عمران خان قومی رحمت اللعالمین اتھارٹی کے زیر اہتمام عالمی مسلم سکالرز سے آن لائن مکالمے میں اظہارخیال کررہے تھے جس کا عنوان تھا ''ریاست مدینہ، اسلامی معاشرہ اور اخلاقی احیا''۔وزیراعظم نے کہا کہ خاتم النبیین حضرت محمد رسول اللہ ۖ کے نقش قدم اور انکی تعلیمات کی پیروی میں ہماری کامیابی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی اور قانون کی حکمرانی دنیا میں ایک مہذب معاشرے کی بنیاد ہے اورقانون کی حکمرانی پرعملدرآمدکرنے والی اقوام ہی زندہ اور ترقی کرسکتی ہیں ۔دنیابھرسے معروف دانشوروں نے آن لائن مکالمے میں حصہ لیا جس کامقصد خاتم الانبیاء حضرت محمدۖ کی سیرت کے بارے میں نئی نسل میں شعوراورآگاہی پیداکرناتھا۔