ترکیہ نے موساد کیلئے سازش میں ملوث 33افراد گرفتار کرلیے

ترکیہ نے موساد کیلئے سازش میں ملوث 33افراد گرفتار کرلیے
انقرہ: ترکیہ نے موساد کیلئے سازش میں ملوث 33 افراد گرفتار کرلیے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ترک حکام نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی انٹیلی جنس اور جاسوسی ایجنسی موساد کے لیے سازش میں ملوث ہونے کے شبہ میں 33 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کارروائیاں ترکیہ کے آٹھ صوبوں میں ہوئیں اور حکام 13 دیگر مشتبہ افراد کی تلاش میں ہیں۔ استنبول میں اعلیٰ پراسیکیوٹر کے دفتر نے یہ بھی اعلان کیا کہ موساد کی جانب سے ترکیہ میں غیر ملکیوں کو نشانہ بنانے کی مبینہ سازش کی ایک اور تحقیقات میں 46 مشتبہ افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔